: شروع الله کا نام لے کر جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے
: سب طرح کی تعریف خدا ہی کو (سزاوار) ہے جو تمام مخلوقات کا پروردگار ہے
بڑا مہربان نہایت رحم والا
انصاف کے دن کا حاکم
حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: اللہ تعالیٰ اپنے بندے کی توبہ اس کے مرنے سے پہلے پہلے تک قبول فرماتا ہیں (چنانچہ بندے کو مایوس نہ ہونا چاہئے)۔ (حضرت عبداللہ بن عمرؓ۔ ترمذی شریف)
رائے پور،15مارچ(ایجنسی) کانگریس نائب صدر راہل گاندھی نے ملک میں قبائلیوں اور کسانوں پر ظلم ہونے کا الزام لگایا ہے اور کہا ہے کہ جو بھی آواز اٹھانے کی کوشش کر رہا ہے ان کچلا جا رہا ہے. گاندھی نے پیر کو یہاں نامہ نگاروں سے کہا کہ ملک میں جو بھی کمزور
ہے چاہے وہ قبائلی ہو، دلت ہو، مزدور ہو یا کسان ہو سب کو دبایا جا رہا ہے. جہاں بھی وہ اپنی آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے اسے کچل دیا جاتا ہے. نہوں نے کہا کہ ہندوستان کا ہر ایک قبائلی ماؤنواز نہیں ہے اور یہاں کے قبائلی محب وطن ہیں. انہیں اس طرح سے کچلا نہیں جا سکتا. راہل گاندھی آج چھتیس گڑھ کے ایک دن کے قیام پر تھے.